Skip to content
مئی 7, 2026
  • Facebook
  • Youtube
  • Instagram
  • Twitter

Connect with Us

  • Facebook
  • Youtube
  • Instagram
  • Twitter

Tags

News Flash Uncategorized اخبار بزنس بین الاقوامی تعلیم حادثہ دنیا سائنس سیاست شوبز موسم نیوز بیٹ ٹیکنالوجی کالم کرائم کھیل ہیلتھ

زمرے

  • News Flash
  • Uncategorized
  • اخبار
  • بزنس
  • بین الاقوامی
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • حادثہ
  • دنیا
  • سائنس
  • سیاست
  • شوبز
  • کالم
  • کرائم
  • کھیل
  • موسم
  • نیوز بیٹ
  • ہیلتھ
  • صفحہ اول
  • نیوز بیٹ
  • دنیا
  • بزنس
  • ہیلتھ
  • سائنس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • کالم
  • بلاگ
  • اخبار
  • رابطہ
واچ آن لائن
  • Home
  • نیوز بیٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ،توشہ خانہ 2 ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
  • اخبار
  • نیوز بیٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ،توشہ خانہ 2 ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

Maham Khalid نومبر 20, 2024

ضمانت کا غلط استعمال کیا گیا تو فیصلہ واپس لے سکتے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو کاروبار کیسے چلے گا؟،گزشتہ حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی، پوچھنے پر کہا جاتا تھا توشہ خانہ تحائف کا کسی کو پتہ نہیں ہونا چاہئے،ریمارکس
اسلام آباد (الفجر آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو کاروبار کیسے چلے گا؟،گزشتہ حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی، پوچھنے پر کہا جاتا تھا توشہ خانہ تحائف کا کسی کو پتہ نہیں ہونا چاہئے،ضمانت کا غلط استعمال کیا گیا تو فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان و اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے لیکن میڈیا میں پہلے سے ہے کہ ضمانت ہو جائیگی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا میڈیا سے خود کو مستثنیٰ کر لیں۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا میں کہا جاتا ہے کہ جان کر بیمار ہو گیا، جان کر نہیں آیا، میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا؟۔

عدالت نے وکیل صفائی سے استفسار کیا انہوں نے جیولری سیٹ کا تخمینہ کیسے لگایا؟ جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ تو عدالت میں استغاثہ بتائے گی۔عدالت نے پوچھا چالان میں رسید بشری بی بی کی ہے یا عمران خان کی؟ جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ چالان میں رسید پر بشری بی بی کا نام ہے، صہیب عباسی کو اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے جبکہ انعام اللہ شاہ کو استغاثہ نے گواہ بنایا ہے وہ وعدہ معاف گواہ نہیں ہیں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے، پولیس اور الیکشن کمیشن نے بھی توشہ خانہ کیس کیا ہے، پولیس نے بھی توشہ خانہ جعلی رسید کا کیس بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کیلئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا، اس چالان میں یہ واضح نہیں کہ مرکزی ملزم کون ہے؟، توشہ خانہ نیب کیس میں عمران خان کو 14سال کی سزا ہوئی ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ اسلام آباد پولیس نے کیا مقدمہ بنایا ہے؟ جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ تھانہ کوہسار پولیس نے جعلی رسیدوں کا مقدمہ بنایا ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ایک گراؤنڈ یہ بھی ہے اس کیس کو رجسٹر کرنے میں ساڑھے 3سال کی تاخیر ہے، جس کیس میں جرم واضح نہ ہو تو کیس مزید انکوائری اور ضمانت کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ پالیسی 2018ء کی سیکشن 2کے تحت تحائف لئے گئے اس وقت جو ان کی مالیت تھی پالیسی کے مطابق ادا کی گئی تھی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی، ہم پوچھتے تھے تو توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی تھیں، ہائیکورٹ میں گزشتہ حکومت کا موقف تھا کہ توشہ خانہ تحائف کا کسی کو پتہ نہیں ہونا چاہئے۔ بانی پی ٹی آئی وکیل سلمان صفدر نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی نے کہا ہے کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے تھریٹ کیا جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کی تو صہیب عباسی سے کبھی ملاقات ہی نہیں ہوئی، کسٹم کے تینوں افسران نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پر پریشر نہیں تھا، اگر پریشر نہیں تھا تو انہوں نے پھر صحیح قیمت کیوں نہیں لگائی؟۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا گیا، ریاست کے تحفے کی کم قیمت لگوا کر ریاست کو نقصان پہنچایا گیا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی بیوی دونوں نے فائدہ اٹھایا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے فائدہ ہوا؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ معاف کیجئے،میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں، ہم پتہ نہیں کس دنیا میں ہیں۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔ وقفے کے بعد ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے بشری بی بی کے ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہو کر فرد جرم موخر کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس عدالت نے بشری بی بی کی توشہ خانہ 2ریفرنس میں ضمانت منظور کی تھی، بشری بی بی ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہیں جس وجہ سے فردِ جرم تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، جیولری کا تخمینہ لگانے والے شخص کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دھمکی لگائی گئی۔جسٹس حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ جن تین کسٹمز افسران نے قیمت غلط لگائی ان سے متعلق کیا کارروائی ہوئی؟۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کسٹمز افسران سے کوتاہی ہوئی لیکن وہ کریمنل مس کنڈکٹ نہیں تھا، نیب نے ان افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش نہیں کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ چلیں کہہ دیتے ہیں کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ضمانت کا غلط استعمال کیا تو اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔

Tags: Newsbeat روزنامہ

Post navigation

Previous مالی خیل میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،11 جوان شہید
Next وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کوششوں ناکام،رواں سال 20 ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار

Related Stories

پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی
  • News Flash
  • سیاست
  • نیوز بیٹ

پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی

مئی 7, 2026
معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان
  • News Flash
  • نیوز بیٹ

معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان

مئی 7, 2026
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ
  • News Flash
  • بین الاقوامی
  • دنیا
  • نیوز بیٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ

مئی 7, 2026

حالیہ پوسٹیں

  • پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی
  • معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان
  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ
  • محکمہ تعلقاتِ عامہ کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اورحکومتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ،عسکر خان
  • ایران نے معاہدہ قبول کرلیا تو جنگ ختم اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی، ورنہ پہلے سے زیادہ شدید بمباری ہوگی: ٹرمپ

حالیہ تبصرے

    آرکائیوز

    • مئی 2026
    • اپریل 2026
    • مارچ 2026
    • فروری 2026
    • جنوری 2026
    • ستمبر 2025
    • اگست 2025
    • جولائی 2025
    • مئی 2025
    • اپریل 2025
    • مارچ 2025
    • فروری 2025
    • جنوری 2025
    • دسمبر 2024
    • نومبر 2024
    • اکتوبر 2024
    • ستمبر 2024
    • اگست 2024
    • جولائی 2024
    • جون 2024
    • مئی 2024

    زمرے

    • News Flash
    • Uncategorized
    • اخبار
    • بزنس
    • بین الاقوامی
    • تعلیم
    • ٹیکنالوجی
    • حادثہ
    • دنیا
    • سائنس
    • سیاست
    • شوبز
    • کالم
    • کرائم
    • کھیل
    • موسم
    • نیوز بیٹ
    • ہیلتھ

    آپ کچھ بھول رہے ہیں

    پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی
    • News Flash
    • سیاست
    • نیوز بیٹ

    پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی

    مئی 7, 2026
    معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان
    • News Flash
    • نیوز بیٹ

    معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان

    مئی 7, 2026
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ
    • News Flash
    • بین الاقوامی
    • دنیا
    • نیوز بیٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ

    مئی 7, 2026
    محکمہ تعلقاتِ عامہ کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اورحکومتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ،عسکر خان
    • News Flash
    • نیوز بیٹ

    محکمہ تعلقاتِ عامہ کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اورحکومتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ،عسکر خان

    مئی 7, 2026

    تازہ خبریں

    • پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی
    • معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان
    • گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ
    • محکمہ تعلقاتِ عامہ کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اورحکومتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ،عسکر خان
    • ایران نے معاہدہ قبول کرلیا تو جنگ ختم اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی، ورنہ پہلے سے زیادہ شدید بمباری ہوگی: ٹرمپ

    ٹیگ

    #NavalChief #PakistanNavy Alfajar Business Health News Newsbeat Showbiz Sport weather World روزنامہ
    مئی 2026
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     123
    45678910
    11121314151617
    18192021222324
    25262728293031
    « اپریل    

    زمرہ جات

    • News Flash (137)
    • Uncategorized (15)
    • اخبار (1,941)
    • بزنس (151)
    • بین الاقوامی (395)
    • تعلیم (73)
    • ٹیکنالوجی (62)
    • حادثہ (105)
    • دنیا (93)
    • سائنس (16)
    • سیاست (164)
    • شوبز (12)
    • کالم (14)
    • کرائم (406)
    • کھیل (54)
    • موسم (71)
    • نیوز بیٹ (2,007)
    • ہیلتھ (64)
    • پرائویسی پالیسی
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    • Facebook
    • Youtube
    • Instagram
    • Twitter
    .Copyright © AL FAJAR All rights reserved. | Designed by Awami Host.