Skip to content
مئی 7, 2026
  • Facebook
  • Youtube
  • Instagram
  • Twitter

Connect with Us

  • Facebook
  • Youtube
  • Instagram
  • Twitter

Tags

News Flash Uncategorized اخبار بزنس بین الاقوامی تعلیم حادثہ دنیا سائنس سیاست شوبز موسم نیوز بیٹ ٹیکنالوجی کالم کرائم کھیل ہیلتھ

زمرے

  • News Flash
  • Uncategorized
  • اخبار
  • بزنس
  • بین الاقوامی
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • حادثہ
  • دنیا
  • سائنس
  • سیاست
  • شوبز
  • کالم
  • کرائم
  • کھیل
  • موسم
  • نیوز بیٹ
  • ہیلتھ
  • صفحہ اول
  • نیوز بیٹ
  • دنیا
  • بزنس
  • ہیلتھ
  • سائنس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • کالم
  • بلاگ
  • اخبار
  • رابطہ
واچ آن لائن
  • Home
  • نیوز بیٹ
  • عطاء تارڑ کا پی ٹی آئی میں 6 سے 7 گروپ بننے کا دعویٰ
  • اخبار
  • سیاست
  • نیوز بیٹ

عطاء تارڑ کا پی ٹی آئی میں 6 سے 7 گروپ بننے کا دعویٰ

Maham Khalid دسمبر 3, 2024

احتجاج میں بری طرح ناکامی پر شرمندگی سے بچنے کیلئے لاشوں کے پیچھے چھپا جارہا ، کوئی 4ہزار کوئی 160 لاشیں کہہ رہا،لاشیں نہ ہوئیں پودے ہوئے جو جگہ جگہ اگ رہے ہیں
عقل سمجھ ،فہم سے عاری افراد کا سیاسی جماعتیں بنانا قوم کی بدقسمتی ہے، وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (الفجر آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی میں 6 سے 7 گروپ بننے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج میں بری طرح ناکامی پر شرمندگی سے بچنے کیلئے لاشوں کے پیچھے چھپا جارہا ہے، کوئی 4ہزار کوئی 160 لاشیں کہہ رہا،لاشیں نہ ہوئیں پودے ہوئے جو جگہ جگہ اگ رہے ہیں،عقل سمجھ ،فہم سے عاری افراد کا سیاسی جماعتیں بنانا قوم کی بدقسمتی ہے۔منگل کو اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر وائرل فیک ویڈیوز اور اہم سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مہنگائی 78ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ، معیشت ترقی کر نہیں رہی بلکہ ترقی کرچکی ہے،سٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرچکا ہے، بیرون ممالک سے بھی انویسٹمنٹ آرہی ہے،یہ ترقی نہیں تو اور ایک کیا ہے، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پرتھا،ہم اسے یہاں تک لائے۔

عطاء تارڑ نے پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ پھیلائی جانیوالی فیک ویڈیوز دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں ہم پر گولیاں چلائی گئیں، یہ گولی چلانے کانہیں بلکہ گولی کرانے کابیانیہ ہے، یہ سیکیورٹی فورسز کو خود نشانہ بناتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران مبینہ طور پر رینجرز کی جانب سے کنٹینر سے گرائے گئے شہری کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا، مذکورہ شخص کا تعلق منڈی بہاؤ الدین سے ہے اور وہ زندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں کہ کنٹینر پرنماز پڑھنے والے کوگرادیا، کنٹینرنمازپڑھنے کی جگہ نہیں،نمازپڑھنے کیلئے اسلام آباد میں بہت مساجد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ لوگ جھوٹ پر ریاست کو بدنام کرتے ہیں، کوئی کہتا ہے 4ہزار لاشیں ہیں، کوئی کہہ رہا ہے 400لاشیں ہیں ، کوئی کہہ رہا ہے 160لاشیں ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کے گھر پر 150 لاشیں موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ لاشیں نہ ہوئیں پودے ہوگئے جو جگہ جگہ اگ رہے ہیں، قوم کیساتھ کس طرح کا مذاق کیا جارہا ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کہہ رہے کہ سب بیانئے غلط ہیں ،12لاشیں تھیں، اب 4ہزار کو صحیح مانا جائے یا 400کو۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ایک بھی لاش نہیں ہے، اگر ہوتی تو سامنے آجاتی، ایسی چیزیں چھپی نہیں رہتیں، یہ اس طرح کی لاشیں ہیں جو ٹک ٹاک ، فیس بک، ایکس ، واٹس ایپ اور دوسرے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ عقل سمجھ اور فہم سے عاری افراد بھی سیاسی جماعتیں بنالیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا اب تک رینجرز اور پولیس کے 4شہید اہلکاروں بارے مذمتی بیان نہیں آیا ہے، انہوں نے متاثرہ خانداروں سے اظہار افسوس اور اظہار ہمدردی تک نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے مہذب ممالک میں کوئی کلاشنکوف، غلیلیں، بنٹے، آنسو گیس کے شیل، دستی بم اور اسٹین گنوں کیساتھ آئے تو احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی، 5منٹ میں اندرکیا جاتا ہے،واشنگٹن اور لندن میں بیٹھ کر آوازیں اٹھانے والے بتائیں کیا وائٹ ہاس یاٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے اس قسم کے ہتھیاروں سے لیس مظاہرین کو احتجاج کی اجازت دی جائے گی؟۔انہوں نے کہا کہ یہ پرامن مظاہرین نہیں تھے، یہ جدید اسلحے سے لیس جتھا تھا جو یہاں دھاوا بولنا چاہتا تھا، کیونکہ لوگ نہ ہونے کے باعث یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں اس لئے اب شرمندگی چھپانے کیلئے لاشوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں 6،7 گروپ بن گئے ہیں اور سب ایک دوسر ے سے دست و گریبان ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف نے گزشتہ دنوں میری پریس کانفرنس کا جواب دیا، ان سے کہوں گا مجھے چپ ہی رہنے دیں، بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو صرف آپ اور میں ہی جانتے ہیں، اگر میں نے وہ باتیں قوم کو بتادیں تو آپ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نہیں رہ سکیں گے۔

Tags: Newsbeat روزنامہ

Post navigation

Previous بہاولپور،گھر سے 5 لاشیں برآمد
Next ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 59 ہوگئی

Related Stories

پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی
  • News Flash
  • سیاست
  • نیوز بیٹ

پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی

مئی 7, 2026
معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان
  • News Flash
  • نیوز بیٹ

معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان

مئی 7, 2026
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ
  • News Flash
  • بین الاقوامی
  • دنیا
  • نیوز بیٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ

مئی 7, 2026

حالیہ پوسٹیں

  • پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی
  • معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان
  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ
  • محکمہ تعلقاتِ عامہ کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اورحکومتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ،عسکر خان
  • ایران نے معاہدہ قبول کرلیا تو جنگ ختم اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی، ورنہ پہلے سے زیادہ شدید بمباری ہوگی: ٹرمپ

حالیہ تبصرے

    آرکائیوز

    • مئی 2026
    • اپریل 2026
    • مارچ 2026
    • فروری 2026
    • جنوری 2026
    • ستمبر 2025
    • اگست 2025
    • جولائی 2025
    • مئی 2025
    • اپریل 2025
    • مارچ 2025
    • فروری 2025
    • جنوری 2025
    • دسمبر 2024
    • نومبر 2024
    • اکتوبر 2024
    • ستمبر 2024
    • اگست 2024
    • جولائی 2024
    • جون 2024
    • مئی 2024

    زمرے

    • News Flash
    • Uncategorized
    • اخبار
    • بزنس
    • بین الاقوامی
    • تعلیم
    • ٹیکنالوجی
    • حادثہ
    • دنیا
    • سائنس
    • سیاست
    • شوبز
    • کالم
    • کرائم
    • کھیل
    • موسم
    • نیوز بیٹ
    • ہیلتھ

    آپ کچھ بھول رہے ہیں

    پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی
    • News Flash
    • سیاست
    • نیوز بیٹ

    پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی

    مئی 7, 2026
    معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان
    • News Flash
    • نیوز بیٹ

    معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان

    مئی 7, 2026
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ
    • News Flash
    • بین الاقوامی
    • دنیا
    • نیوز بیٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ

    مئی 7, 2026
    محکمہ تعلقاتِ عامہ کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اورحکومتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ،عسکر خان
    • News Flash
    • نیوز بیٹ

    محکمہ تعلقاتِ عامہ کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اورحکومتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ،عسکر خان

    مئی 7, 2026

    تازہ خبریں

    • پرنٹ میڈیا کے خلاف اقدامات بلوچستان کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل سکتے ہیں، لشکری رئیسانی
    • معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب مزید سخت ہوگا: افواجِ پاکستان
    • گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ
    • محکمہ تعلقاتِ عامہ کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اورحکومتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے ،عسکر خان
    • ایران نے معاہدہ قبول کرلیا تو جنگ ختم اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی، ورنہ پہلے سے زیادہ شدید بمباری ہوگی: ٹرمپ

    ٹیگ

    #NavalChief #PakistanNavy Alfajar Business Health News Newsbeat Showbiz Sport weather World روزنامہ
    مئی 2026
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     123
    45678910
    11121314151617
    18192021222324
    25262728293031
    « اپریل    

    زمرہ جات

    • News Flash (137)
    • Uncategorized (15)
    • اخبار (1,941)
    • بزنس (151)
    • بین الاقوامی (395)
    • تعلیم (73)
    • ٹیکنالوجی (62)
    • حادثہ (105)
    • دنیا (93)
    • سائنس (16)
    • سیاست (164)
    • شوبز (12)
    • کالم (14)
    • کرائم (406)
    • کھیل (54)
    • موسم (71)
    • نیوز بیٹ (2,007)
    • ہیلتھ (64)
    • پرائویسی پالیسی
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    • Facebook
    • Youtube
    • Instagram
    • Twitter
    .Copyright © AL FAJAR All rights reserved. | Designed by Awami Host.